Posts

Showing posts from November, 2017

استاد نے 70 روپے کیلئے 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا

Image
استاد نے 70 روپے کیلئے 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا  Watch Video #ref-menu نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سکول ٹیچر نے پیسے چوری کرنے کے مبینہ الزام پر 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ڈاموہ کے ایک سکول میں پیش آیا جہاں تلاشی لینے کے بہانے ٹیچر نے بھری کلاس میں 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا۔دسویں کلاس میں زیرِتعلیم متاثرہ لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ کلاس میں ایک طالبعلم کے 70 روپے گم  ہوگئے جس کی تلاش کے لیے ٹیچر نے اس کے بیگ کی چیکنگ کی لیکن پیسے برآمد نہیں ہوئے جس پر ٹیچر نے اسے چوری قبول کرنے پرمجبور کیا تاہم اس نے انکار کردیا جس پر استانی نے تلاشی لینے کے بہانے اسے اور اس کی دوست کو سب کے سامنے برہنہ کردیا اور یونیفارم اترواکر تلاشی ل ی

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیخلاف ملک گیر مظاہرے

Image
پیپلزپارٹی کے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیخلاف ملک گیر مظاہرے،حکومت مخالف نعرے بازی، واپس لینے کا مطالبہ  download video #ref-menu راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں پارٹی رہنماﺅں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں حکومت مخالف نعرے بازی اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے راولپنڈی،ملتان،وہاڑی،لاڑکانہ،دادو،میرپورخاص، کرک،عمرکوٹ،شکارپور،نوابشاہ، کشمور،حیدرآباد،سکھر سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے جن میں پارٹی رہنماﺅں اورضلعی صدور سمیت جیالوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کی ،اس موقع پر مقررین کا کہناتھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی ،حکومت اضافہ کا نوٹیفکیشن فوری واپس لے اگر پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیاگیا تو انتہائی اقدام اٹھانے سے گزیر نہیں کریں گے۔

رمیز راجہ کی فخر زمان کو بطور ٹیسٹ اوپنرتیار کرنے کی تجویز

Image
رمیز راجہ کی فخر زمان کو بطور ٹیسٹ اوپنرتیار کرنے کی تجویز  Click for video #ref-menu لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان رمیز راجہ نے چیمپیئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان کو بطور ٹیسٹ اوپنرتیار کرنے کی تجویز پیش کردی۔ ایک انٹرویو کے دوران سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلوی کپتان ڈیوڈ وارنر اور بھارتی اوپنر شیکھر دھون جارحانہ بیٹنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے حریف ٹیم میچ کے آغاز میں ہی دباﺅ میں آجاتی ہے، فخرزمان کو بھی بطور ٹیسٹ اوپنرتیار کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ بھی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہیں اور اگر وہ ردھم میں ہوں تو بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں، تکنیک پر تھوڑا کام کرلیا جائے تو پاکستان کا یہ تجربہ کامیاب اور ٹیسٹ کرکٹ میں اوپننگ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق اپنی مستقل مزاجی کی وجہ سے کریز پر زیادہ دیر قیام کرکے حریف ٹیم کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور کردیتے تھے لیکن قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز مسائل کا شکار نظر آتے ہیں، اظہر علی اور اسد شفیق کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے سے بھی ٹیم تھوڑا اپ سیٹ ہوئی،بابر...

چودھری برادران کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کل

Image
چودھری برادران کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کل ہوگی،چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کا نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ click for video #ref-menu لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چودھری برادران کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کل ہوگی،چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی نے نیب لاہور کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب نے چودھری برادران کو ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں 6 نومبرکو طلب کر رکھا ہے ،چودھری شجاعت اور چودھری پرویزالٰہی نے کل11بجے نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ اپنی بے گناہی کے ثبوت نیب کو دیں گے ،چودھری برادران کو 12 سال قبل ہونے والی تحقیقات کے سلسلے میں بلایا گیا ہے۔

نااہلی کیس،جہانگیر ترین نے ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

Image
نااہلی کیس،جہانگیر ترین نے ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادی  Add caption اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نااہلی کیس میں جہانگیر ترین نے ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس کے مطابق ٹرسٹ کے صوابدیدی بینفشریز جہانگیرترین اوراہلیہ ہیں،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے نااہلی کیس میں برطانیہ میں56 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی 12ایکڑجائیداد کی ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ،دستاویزات کے مطابق ٹرسٹ 2011 میں بنایا گیا جس کے زیرانتظام شائنی ویولمیٹڈ آفشورکمپنی ہے اور یہ ٹرسٹ 150 سال کیلئے تشکیل دیا گیاجس کے صوابدیدی بینفشریزجہانگیرترین اوراہلیہ ہیں۔ جہانگیرترین کی ہدایت پرٹرسٹی بینک رقم جہانگیریاکسی دوسرے بینفشری کومنتقل کرے گااوران کی وفات کی صورت میں اہلیہ،بچے اور پوتے پوتیاں بنیفشری ہونگے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کے وکیل کوگزشتہ سماعت پرٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کاحکم دیاتھا،کیس کی سماعت7 نومبر کو ہو گی جس کی سماعت سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں کرے گ ا

شہزادہ ولید بن طلال کی گرفتاری

Image
شہزادہ ولید بن طلال کی گرفتاری ، امریکی اخبار نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہی شاہ سلمان کی نیندیں اڑ جائیں گی  Add caption نیویارک / ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال کی گرفتاری سے سعودی عرب نے درحقیقت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو چیلنج کیا ہے۔پرنس ولید بن طلال کے سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر میں اچھے خاصے شیئرز ہیں جبکہ ان کے سرمایہ کار ادارے سٹی گروپ اور فلمیں بنانے والے ادارے اکیسویں سنچری فوکس میں بھی شیئرز ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے سرمایہ کاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے خواہ وہ بل گیٹس ہو، رابرٹ مرڈوک یا پھر مائیکل بلومبرگ، بڑے بڑے ارب پتی سرمایہ کار ان کے حلقہ احباب میں شامل ہیں۔ ان کی سرمایہ کاری دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے ، خواہ وہ پیرس کا جارج پنجم ہوٹل ہو ، لندن کا سیوائے یا پھر نیو یارک پلازہ ہوٹل، انہوں نے ایکور ہوٹل چین میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جبکہ لندن میں بزنس ڈویلپمنٹ کے ادارے کنارے وہارف میں بھی ان کی سرمایہ کاری ہے۔شہزادہ ولید بن طلال کی وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی سرمای...

سعودی عرب، اینٹی کرپشن کمیٹی کی کارروائیاں

Image
سعودی عرب، اینٹی کرپشن کمیٹی کی کارروائیاں،11 شہزادے، 4 موجودہ اوردرجنوں سابق وزرا گرفتار، امیر البحر برطرف #ref-menu ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے11 شہزادوں، چار موجودہ اوردرجنوں سابق وزرا کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ امیر البحر سمیت کئی افراد کو برطرف کرکے ان کی جگہ عہدوں پر نئے لوگوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے بعد سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، چار موجودہ اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کر لیا ہے۔