پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیخلاف ملک گیر مظاہرے

پیپلزپارٹی کے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیخلاف ملک گیر مظاہرے،حکومت مخالف نعرے بازی، واپس لینے کا مطالبہ 

download video
#ref-menu راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں پارٹی رہنماﺅں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں حکومت مخالف نعرے بازی اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے راولپنڈی،ملتان،وہاڑی،لاڑکانہ،دادو،میرپورخاص، کرک،عمرکوٹ،شکارپور،نوابشاہ، کشمور،حیدرآباد،سکھر سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے جن میں پارٹی رہنماﺅں اورضلعی صدور سمیت جیالوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کی ،اس موقع پر مقررین کا کہناتھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی ،حکومت اضافہ کا نوٹیفکیشن فوری واپس لے اگر پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیاگیا تو انتہائی اقدام اٹھانے سے گزیر نہیں کریں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

ٹیسٹ سیریز کا حساب ون ڈے میں صاف ،پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

خطرناک ترین ایٹمی ہتھیارمیدان میں اتار دیا