امریکہ کو بھی اپنا گھر درست کرنے کی ضرورت:خواجہ آصف

امریکہ کو بھی اپنا گھر درست کرنے کی ضرورت ،امریکی وفد سے سول ملٹری قیادت نے ایک ہی موقف کا اظہار کیا،امریکی خواہشات کے لئے پاکستان اپنی ترجیحات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا :خواجہ آصف Dawnload this image اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردوں اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا کہہ رہا ہے ،ہم نے بھی امریکاکوکہہ دیا کہ آپ کوبھی اپناگھردرست کرنیکی ضرورت ہے،دونوں ممالک متفق ہیں"ڈوموراورنومور"کی جگہ اعتماد پیداکیاجائے، اعتماد کے بغیر امن کامقصدحاصل نہیں ہو سکتا،امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران ماحول میں تناؤ نہیں تھا اور سول و ملٹری قیادت نے ایک ہی موقف کا اظہار کیا، امریکی وفد سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی، پاکستان میں افغان مہاجرین جب تک موجود ہیں تب تک امریکی الزامات جاری رہیں گے، امریکاکوبتادیاکابل اوردلی کی آوازوں سے اعتمادکونقصان پہنچے گا۔