ختم نبوت کے ایشو کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے، پرتشدد مظاہرہ ہوا تو حکومت امن قائم کرے ،: احسن اقبال

ختم نبوت کے ایشو کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے، پرتشدد مظاہرہ ہوا تو حکومت امنقائم کرے گی، 2013ءمیں اقتدار عمران خان کے ہاتھ میں آتا تو ملک نیچے جاتا: احسن اقبال 

Add caption
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا حلف نامہ اصلی حالت میں بحال ہو چکا ہے اور اس پر احتجاج بے معنی ہے۔ یہ ایک غیر متنازعہ ہے مگر ایشو بنا کر متنازعہ بنایا جا رہا ہے ۔ 

احتجاج اور مظاہروں سے امن و امان کو نقصان پہنچ سکتا ہے، امید ہے کہ مذہبی قیادت غور کرے گی اور پرتشدد مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔ پانامہ ٹرائل اور فیصلے سے ملکی معیشت کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی، 2013ءمیں اقتدار عمران خان کے ہاتھ میں آتا تو پاکستان اور نیچے جاتا۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ختم نبوت پر تنازعہ کھڑا کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ احتجاج اور مظاہروں سے امن و امان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ابھی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور ابھی دشمن کا مکمل صفایا نہیں ہوا بلکہ احتیاط ضروری ہے۔
ختم نبوت کے حلف نامے پر کچھ ابہام پیدا ہوا تھا لیکن اب یہ اصلی شکل میں بحال ہو چکا ہے اور اس پر احتجاج بے معنی ہے۔ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کیلئے غیر متنازعہ ہے اور ختم نبوت کے معاملے پر ملک میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔ اگر اسلام آباد میں کوئی توڑ پھوڑ ہو گی تو پاکستان کا امیج دنیا بھر میں خراب ہو گا اور اگر کوئی پرتشدد مظاہرہ کیا گیا تو حکومت کا بھی فرض بنتا ہے کہ اسے روکے، اگر کوئی امن و عامہ میں خلل ڈالے گا تو حکومت کا فرض ہے کہ وہ امن قائم کرے، امید ہے مذہبی قیادت غور کرے گی اور پرتشدد مظاہرہ نہیں کیا جائے گا ۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستانی شہریوں کو غیر ملکی اہلیہ کیلئے اوریجن کارڈ بحال کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ تارکین وطن کو اوریجن کارڈ کی معطلی سے بڑے مسائل کا سامنا تھا اس لئے ان کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اوریجن کارڈ بحال کر رہے ہیں۔ احسن اقبال نے سوشل میڈیا سے متعلق فریم ورک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے شکایات آ رہی تھیں ، ایف آئی کو اس سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں، سوشل میڈیا پر اظہار آزادی رائے کی اجازت تو دی جا سکتی ہے مگر انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر عمران خان پر تنقید بھی کی اور کہا کہ کچھ لوگوں کو ہمارے ہر کام میں برائی نظر آتی ہے۔ سقراط اور بقراط پاکستان کی کامیابیوں کو پنکچر کرنے میں مصروف ہیں۔ مایوسی پھیلانے والے سیاستدانوں کو ستیاناس اور بیڑہ غرق بریگیڈ کہتا ہوں جس کے سربراہ عمران خان ہیں اور یہ بریگیڈ پاکستان کا منفی تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن پاکستان کا شمار دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہونے لگا ہے اور غیر ملکی ادارے بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

ٹیسٹ سیریز کا حساب ون ڈے میں صاف ،پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

خطرناک ترین ایٹمی ہتھیارمیدان میں اتار دیا