ٹیسٹ سیریز کا حساب ون ڈے میں صاف ،پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا
ٹیسٹ سیریز کا حساب ون ڈے میں صاف ،پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا Add caption شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں عثمان خان شنواری کی ’دھماکے دار‘ باولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم 103 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے اور پاکستان کو سیریز وائٹ واش کرنے کیلئے محض 104 رنز کا ہدف دیا ہے۔جسے پاکستان نے 20.1اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا ہے ۔جس میں فخر زمان 48رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ امام الحق 45اور فہیم اشرف 5رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ شارجہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو عثمان خان شنواری نے تباہ کن باولنگ کے ذریعے صرف 21 گیندیں کروا کر ہی پانچ وکٹیں حاصل کر لیں۔ انہوں نے محض 8 کے مجموعی سکور پر ہی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 20 کے مجموعی سکور پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویل...
Comments
Post a Comment