نوازشریف کی قیادت میں پورا خاندان متحد

Add caption

نوازشریف کی قیادت میں پورا خاندان متحد،حمزہ شہباز چھوٹا بھائی ہے، جب کوئی بات نہیں ملتی تو اختلافات کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں،مریم نواز      





لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اورکارکنوں کی جانب سے ان پر پھول بھی نچھاور کئے گئے ،مریم نوازسابق ایم پی اے حافظ میاں نعمان کے گھر بھی گئیں اور ان کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت کی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پورا خاندان متحد ہے ،

حمزہ شہبازسے کوئی اختلاف نہیں وہ میرا چھوٹا بھائی ہے، جب کوئی بات نہیں ملتی تو اختلافات کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں،مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سب سے متحرک جماعت ہے،این اے 120 میں ترقیاتی کام بہترین طریقے سے ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں بھی نواز شریف وزیر اعظم ہوں گے،نواز شریف پاکستان آنے کےلئے روانہ ہوچکے ہیں،دریں اثنا مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے مزنگ ہسپتال کا دورہ بھی کیا اورلوگوں سے مسائل دریافت کئے۔

    

Comments

Popular posts from this blog

ٹیسٹ سیریز کا حساب ون ڈے میں صاف ،پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

خطرناک ترین ایٹمی ہتھیارمیدان میں اتار دیا